اسلام آباد: پی ٹی آئی کی گرفتارسابق خاتون ایم پی اے سیمابیہ طاہر کو راولپنڈی میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملہ کے مقدمہ میں نامزد کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر کو نامزد کرنے کے بعد راولپنڈی وویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا، انہیں ان کی رہائشگاہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا جبکہ راولپنڈی حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں درج کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نامزد ملزم ہیں، جو تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔
The post زیر حراست پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ کو مقدمہ میں نامزد کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2516330/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box