تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 14 July 2023

اقرا عزیز نے بیٹے کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کی بیٹے کبیر حسین کے ساتھ نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے کمسن بیٹے کبیر حسین کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیٹے کو گود میں اٹھائے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اقرا عزیز نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہاں آپ کو خالص ماں بیٹے کا پیار دکھے گا۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’آپ دونوں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔‘ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’بہت اچھی تصاویر ہیں، ماشا اللہ۔‘

اقرا عزیز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی فیملی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اقرا عزیز نے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کا ایک بیٹا کبیر حسین ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GTnvgIf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو