بھارت میں شادی کے دو گھنٹے بعد ہی دولہا نے جہیز کے معاملے پر دلہن کو طلاق دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں دولہا کے خلاف دلہن کو نکاح کی تقریب کے دو گھنٹے بعد طلاق دینے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دولہا بارات لے کر پہنچا اور رخصتی سے قبل جب اس نے دیکھا کہ جہیز میں ایک کار کم ہے تو اس نے دلہن کو طلاق دے دی۔
دلہن کے بھائی کامران وصی کا کہنا ہے کہ ان کی دو بہنوں ڈولی اور گوری کی شادی ایک ہی دن ہوئی، نکاح کی تقریب کے بعد گوری سسرال چلی گئی لیکن ڈولی کے دولہا محمد آصف جہیز میں گاڑی نہ دیکھ کر غصے میں آگیا۔
دولہے کے گھر والوں نے کہا کہ ڈولی کے والدین نے آصف سے جہیز میں دیگر چیزوں کے علاوہ ایک کار دینے کا وعدہ کیا تھا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈولی کے اہلخانہ کو موقع پر گاڑی خریدنی چاہیے یا اس کے بدلے پانچ لاکھ روپے دیے جائیں۔
دلہن کے گھر والوں نے کہا کہ وہ اتنے مختصر نوٹس پر گاڑی یا نقدم رقم کا بندوبست نہیں کرپائیں گے تو آصف نے دلہن کو طلاق دے دی اور اپنے خاندان کے ساتھ شادی ہال سے چلا گیا۔
کامران وصی کی شکایت پر دولہے آصف اور دیگر چھ افراد کیخلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دلہن کے بھائی نے اپیل کی کہ مقدمے میں نامزد افراد کو گرفتار کیا جائے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GA4oOrg
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box