والدین کی سب سے اہم ذمہ داری بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہے جو اس دور جدید میں بہت زیادہ بڑھتی جارہی ہے، ان کی یہ تربیت بچوں کے اچھے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
بچوں کی تربیت کیسے کی جائے ؟ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر جاوید اقبال نے مسئلے کے حل کیلئے والدین کو متعدد مفید مشورے دیئے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بچوں کے مسائل بہت زیادہ اور توجہ طلب ہیں، جس طرح کسی فصل کو اگانے کیلئے زمین تیار کی جاتی ہے اسی طرح بچوں کی تربیت کیلئے بھی باقاعدہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے لیے صرف ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کر دینا کافی نہیں ہوتا ہر بچے کی ضروریات بھی دوسرے سے مختلف ہو سکتی ہیں، بچوں کو آگاہ کیا جائے کہ وہ کس طرح خود اپنا تحفظ کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ یہ مسئلہ ہر دور میں رہا ہے جب ریڈیو ایجاد ہوا تو والدین یہی سمجھتے تھے کہ یہ نوجوان اب ریڈیو پر وقت ضائع کرتے ہیں اب موبائل فون آگیا ہے تو یہی شکایت آج بھی ہے لیکن والدین کو اس کے سدباب کیلئے وقت کے ساتھ نیا نظم و ضبط قائم کرنا ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون بری چیز نہیں اس کا غلط استعمال نقصان دہ ہے موبائل فون کے دو بڑے فائدے بہت زبردست ہیں، پہلا ہے انفارمیشن (معلومات) اور دوسرا کمیونیکیشن (مواصلات)۔ لیکن موبائل کے ساتھ ڈسپلن قائم نہ کرنا والدین کا قصور ہے بچوں کا نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس کا واحد حل یہ ہے والدیں بچوں کے ساتھ براہ راست منسلک ہوں ان کے ساتھ بیٹھ کر کتابوں کا مطالعہ کریں۔ والدین کو اپنے بچوں کا پسندیدہ شخص بننا ضروری ہے ایسا کرنے کیلئے انہیں وقت دینا ہوگا کیونکہ انسان اسی کی بات ہی مانتا ہے جو اس کا پسندیدہ ہو۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jXdLKiD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box