شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو اور حاجرہ شاہ نے محبت کی کہانی سنادی۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے اہلیہ حاجرہ شاہ کے ساتھ شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
حاجرہ شاہ نے کہا کہ ’عدنان ٹیپو بہت اچھے انسان ہیں، ہماری محبت کی کہانی بھی بہت ہی پیاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عدنان سے پہلی ملاقات پارک میں ہوئی تھی جب میں والدہ کے ساتھ واک کررہی تھی یہ اس دوران بھارتی فلم کجرارے کررہے تھے اور ان کا گیٹ اپ ویسا ہی تھا، کیفے ٹیریا میں ان کا سامنا سب سے پہلے والدہ سے ہوا تھا۔
حاجر شاہ نے کہا کہ ’والدہ ان کے ساتھ خوب باتیں کررہی تھیں۔‘
عدنان ٹیپو نے کہا کہ ’انہیں دیکھ کر لگا کہ اللہ نے اس لڑکی کو میرے لیے بنایا ہے، مجھے ان کی عزت عزیز تھی، حاجرہ سے کہا کہ اگر آپ اجازت دیں تو میں اپنی والدہ کو رشتے کے لیے بھیجوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں نہیں چاہتا تھا کہ حاجرہ میرے ساتھ گھومیں پھریں اور ان کا نام خراب ہو پھر انہوں نے والدین کو بھیجنے کی اجازت دے دی تھی۔‘
عدنان ٹیپو نے بتایا کہ ’اپریل کو ہماری ملاقات ہوئی تھی اگست میں نکاح ہوا اور دسمبر میں شادی ہوگئی۔
واضح رہے کہ عدنان شاہ ٹیپو اور حاجرہ شاہ 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کی چار بیٹیاں ہیں۔
عدنان شاہ ٹیپو متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں بھی منفی کردار نبھایا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kWPoOZf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box