بھارت ایک طرف شدید بارشوں کے بعد پانی میں ڈوبا ہوا ہے، دوسری طرف نسلی فسادات سے جل رہا ہے، تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کو بیرون ملک دوروں سے فرصت نہیں مل رہی ہے۔
بھارتی عوام کی جانب سے وزیر اعظم مودی کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ یکے بعد دیگرے غیر ملکی دوروں کی بجائے ملک کے اندرونی معاملات کی طرف توجہ دیں، عوام کا کہنا ہے کہ مودی کو باہر کی فکر چھوڑ کر گھر کے حالات پر توجہ دینی چاہیے۔
عوام کا کہنا ہے کہ ہندوستان جلے یا ڈوبے، مودی کو بیرونی دوروں سے ہی فرصت نہیں ہے، خیال رہے کہ مودی اس وقت 2 روزہ بیرونی دورے پر فرانس موجود ہے، مودی کا 15 جولائی سے متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی شیڈول ہے۔
2014 سے اقتدار میں آنے کے بعد مودی اب تک 65 ممالک کے 71 دورے کر چکا ہے، 2 مہینوں میں مودی نے 6 بیرونی ممالک کے دورے کیے، مودی نے گزشتہ سال 10 ممالک کے 7 دورے کیے۔
منی پور میں نسلی فسادات، احتجاج کو نظرانداز کر کے بیرونی دوروں پر مودی کو تنقید کا سامنا ہے، منی پور میں گزشتہ دو ماہ سے جاری خانہ جنگی کے باعث 350 عبادت گاہیں نذرِآتش کی گئیں، 150 افراد ہلاک اور 40 ہزار سے زائد نقل مکانی پر مجبور ہوئے، شمالی ریاستوں میں اب تک 150 سے زائد افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں بے گھر ہو چکے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VU5NnPx
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box