آندھرا پردیش میں ظالم شخص نے اپنی ساتھی عورت، ایک سالہ بچی اور 13 سالہ سوتیلی بیٹی کو پل سے نیچے دھکا دے دیا، پائپ سے لٹک کر لڑکی نے بڑی مشکلوں سے جان بچائی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش میں موجود گوداواری دریا پر یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا، کیرتنا نامی لڑکی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ یو سریش اس کی ماں کے ساتھ رہتا تھا۔
اتوار کی صبح 4 بجے کے قریب اس ظالم شخص نے 36 سالہ اپنی ساتھی سوہاسنی اور لڑکی کی ایک سالہ سوتیلی بہن جرسی کے ساتھ اسے بھی پل سے نیچے دھکا دے دیا تھا۔
لڑکی کے مطابق اس کی ماں کا ساتھی ان لوگوں کو کار پر شاپنگ کے لیے لے کر گیا تھا، وہ انھیں رات بھر مختلف جگہوں پر گھماتا رہا، جب وہ راولا پالم گوتھامی پل پر پہنچے تو سیلفی لینے کا کہہ کر اس نے تینوں کو اچانک پل سے دھکا دے۔
لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کی ماں اور سوتیلی بہن تو دریا میں بہہ گئے جب کہ خوش قسمی سے وہ پل کے نیچے ایک پائپ کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی، اسی دوران سریش یہ سمجھ کر وہاں سے چلا گیا کہ تینوں دریا میں بہہ گئے ہیں۔
لڑکی جس دوران پائپ سے لٹکی ہوئی تھی، اس نے اپنی جیب سے موبائل نکال کر پولیس کو فون کیا، جس کے بعد پولیس نے وہاں آکر لڑکی کو بچایا۔
پولیس بھی حیران ہے کہ دریا کے شور اور رات کے اندھیرے کے باوجود کس طرح ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 سالہ لڑکی موت کے منہ سے اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب ہوگئی۔
دریا میں بہہ جانے والی ماں اور بچی کو تلاش کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ملزم کو پکڑنے کے لیے بھی پولیس نے اقدامات شروع کردیے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ucF7zNv
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box