مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
قابض فورسز کی فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ تازہ واقعے میں فائرنگ کر کے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔
قدس نیوز نیٹ ورک کے مطابق گاڑی کو 100 سے زائد گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ حماس غزہ کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کے قاتلوں کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن، جس نے ہمارے تین فلسطینیوں کو شہید کیا وہ اپنے جرائم کی قیمت چکانے سے نہیں بچ سکے گا۔
اسرائیلی فوج نے الزام لگایا کہ جنین پناہ گزین کیمپ سے دہشت گردوں کے ایک دستے کو لے جانے والی گاڑی کی شناخت اس وقت ہوئی جب وہ حملہ کرنے کے لیے جا رہی تھی۔
فوج نے کہا کہ وہ "اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے خلاف فوجی کارروائی اور غزہ کی پٹی میں دہشت گردوں کی طرف سے ہدایت کردہ فوجی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں ملوث تھے جو کہ حماس گروپ کے زیر کنٹرول ساحلی علاقہ ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5eUR7Ou
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box