تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 11 August 2023

جیا پرادا کو 6 ماہ قید کی سزا

چنئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق رکن اسمبلی جیا پرادا کو عدالت نے 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی کی عدالت نے معروف اداکارہ جیا پرادا کو چھ ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ ان کے بزنس پارٹنر رام کمار اور راجو بابو کو بھی کیس میں قصور وار قرار دیا ہے۔

جیا پرادا اور ان کے بزنس پارٹنر چنئی میں فلم تھیٹر کے مالک تھے لیکن نقصان کی وجہ سے انہوں نے چند برس قبل سنیما ہال بند کردیا تھا۔

تھیٹر کیلئے کام کرنے والے ملازمین نے تنخواہوں میں سے کٹوتی ہونے والی سوشل سیکیورٹی رقم ادا نہ کرنے پر جیا پرادا کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

لیبر گورنمنٹ انشورنس کارپوریشن نے جیا پرادا، رام کمار اور راجا بابو کے خلاف چنئی کی مجسٹریٹ عدالت میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

عدالت نے جیا پرادا اور ان کے بزنس پارٹنر کو قصور وار قرار دیتے ہوئے سزا سنادی۔

واضح رہے کہ جیا پرادا متعدد تیلگو اور ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سرگم، کام چور، تحفہ، شرابی، مقصد، سنجوک، آخری راستہ، آج کا ارجن ودیگر شامل ہیں۔

جیا پرادا نے شوبز چھوڑ کر سیاست میں قدم رکھا تھا اور اب وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا حصہ ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/l2JapdE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو