بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کاجل نامی دلہن نے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ جب دولہا صرف آپ سے شادی کرنے کے لیے کسی بھی کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہو۔‘
ویڈیو میں دولہا اور دلہن کو ایک ساتھ شادی کے منڈپ پر جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منڈپ کے داخلی دروازے پر گلابی لباس میں ملبوس دلہن کنٹریکٹ سائن کروانے کے لیے کھڑی ہیں۔
دلہن کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس کنٹریکٹ کو سائن کریں ورنہ وہ انہیں شادی کے لیے منڈپ میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔
بعدازاں دولہا دلہن سے قلم لیتا ہے اور ایک ہاتھ سے آنکھیں بند کرکے معاہدے پر دستخط کرنے لگ جاتا ہے۔
کنٹریکٹ میں لکھا ہے ’کاجل کو ہمیشہ محفوظ رکھنا اور محبت کرتا، یہ قبول کرنا کہ کاجل ہمیشہ صحیح ہوتی ہے، اسے سال میں کم از کم تین بار گھمانے لے جانا۔‘
یہ بھی لکھا کہ ’کاجل کی خوشی کو ہر چیز پر ترجیح دینا۔‘
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو پسند کیا اور لکھا کہ بہت پیاری ویڈیو ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اب تک کے بہترین احساسات۔‘
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CtHrTdF
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box