تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 1 August 2023

کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ویڈیو سامنے آگئی

  کراچی: شہر قائد میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر اور اورنگی ٹاؤن کے بعد فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں بھی موٹر سائیکل سوار شخص گلی سے گزرتی برقع پوش خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرکے فرار ہوگیا۔

واقعے کی سی سی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منگل کی صبح 10 بجکر 55 منٹ پر سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 مدینہ مسجد کے قریب گلی سے گزرنے والی برقع پوش خاتون کو موٹر سائیکل سوار باریش شخص جو کہ سر پر سفید ٹوپی بھی پہنا ہوا ہے خاتون کے تعاقب آتا ہے اور قریب سے گزرتے ہوئے خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سمن آباد مظفر صدیقی سے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے پاس اس ضمن میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو کس علاقے کی ہے تاکہ مزید چھان بین کی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راہ چلتی ہوئی خواتین کو گلستان جوہر اور اورنگی ٹاؤن میں ہراساں کیا گیا تاہم اورنگی ٹاؤن واقعہ میں ملوث ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا جبکہ گلستان جوہر کا جنسی درندہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال ایسٹ پولیس کے شکنجے میں نہیں آسکا جبکہ اس واقعہ کو پیش آئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے۔

The post کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ویڈیو سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2518377/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو