تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 15 August 2023

عام انتخابات فروری میں ہوں گے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات فروری 2024 میں ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری کا معاملہ آنے کے بعد الیکشن فروری میں ہوجائیں گے، الیکشن فروری میں ہوں گے تو نواز شریف کا ستمبر اکتوبر میں آنا مناسب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم نواز شریف کی ہی بات سنے گی، وہ کس تاریخ کو واپس آئیں گے یہ اعلان وہ خود یا پارٹی کرے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی میں ملوث جتھے کے علاوہ سب کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے جبکہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہ ہو۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ خواجہ آصف کا یہ کہنا ٹھیک ہے کہ ہمیں زیرو رسک پر کام کرنا چاہیے، میرے خیال میں اب زیرو رسک میں کوئی چیز باقی نہیں رہ گئی، زیرو رسک میں اب صرف نواز شریف کا عدالت میں پیش ہونا باقی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ نگراں سیٹ اپ کے ساتھ ملک آگے نہیں چل سکتا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PmeMBvV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو