تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 14 August 2023

نوابشاہ میں مسافر کوچ الٹ گئی، بچی جاں بحق، 24 افراد زخمی

نوابشاہ میں سکرنڈ زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جب کہ 24 افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نوابشاہ میں جھنگ سے کراچی جانے والے مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جو سکرنڈ میں زیر پوائنٹ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کہ 24 مسافر زخمی ہوگئے جن میں مرد وخواتین اور بچے شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا،

پولیس کے مطابق تیز رفتار کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OuMnowp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو