تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 19 August 2023

’سمجھ نہیں آتا کس سے شادی کروں‘

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سبینا فاروق نے شادی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سبینا فاروق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے شادی سے متعلق سوال کیا۔

سبینا فاروق نے کہا کہ ’میرے پاس تو آپشن اتنے ہیں کہ سمجھ نہیں آتی کس سے شادی کرنی ہے۔

اس سے قبل پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں سبینا فاروق نے بتایا تھا کہ ان کا تعلق پنڈی سے ہے اور ڈرامہ انڈسٹری میں ان کا آڈیشن بہت ہی برا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیشن برا ہونے کے باوجود ڈائریکٹر نے پہچان لیا تھا کہ وہ مجھے کردار سمجھائیں گے تو میں کرلوں گی۔

سبینا فاروق کا کہنا تھا کہ ’گھر والے اداکاری کے راضی نہیں تھے میری بڑی بہن نے سپورٹ کیا اور والدین سے کہا کہ اسے جانے دیں جس کے بعد کراچی آگئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بڑی بہن نے میرے لیے مار بھی کھائی ہے اور میری کامیابی کے پیچھے بہن کا ہاتھ ہے۔

واضح رہے کہ سبینا فاروق سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/z2AOfRU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو