سیالکوٹ : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر عثمان ڈار نے کہا ہے کہ میرا گھر، فیکٹری، کاروبار مکمل سیل کردیا گیا ہے۔
اپنے ایک ایکس ( ٹوئٹر) پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ میری جائیداد کو سیل کرکے والدہ اور دیگر اہل خانہ کو گھر سے نکال دیا گیا ہے، پردہ دار خواتین اور بچوں کو گھر سے نکال کر سڑک پر چھوڑ دیا گیا۔
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ میری فیکٹریوں میں کم ازکم ڈھائی ہزار لوگ کام کرتے ہیں، ریاستی مشینری پوری قوت سے میرےخاندان پر ٹوٹ پڑی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کے سروں سے چادر کھینچنے والے اللہ سے ڈریں، اللہ کے حضور اپنی والدہ کی مسلسل تضحیک کرنے والوں کا انصاف مانگتا ہوں۔
Emergency SOS
سیالکوٹ میں میرا گھر، فیکٹری، کاروبار مکمل سیل کر دیا گیا ہے، جناح ہاوس سمیت ہر قسم کی پراپرٹی کو سیل کرکے میری بوڑھی والدہ، اہل خانہ اور بچوں کو گھر سے نکال دیا گیا ہے، میرے گھر کی پردہ دار خواتین اور بچوں کو گھر سے نکال کر سڑک پر چھوڑ دیا گیا ہے، میری بیوہ…— Usman Dar (@UdarOfficial) August 18, 2023
انہوں نے کہا کہ جعلی مقدمات بنا کر انتقامی کارروائی کیلئے اپنی ہی سرزمین پر اشتہاری بنا دیا گیا ہوں، عدلیہ سے اپیل ہے کہ اس بربریت کا فوری اور بلاتاخیر نوٹس لیا جائے، ہرسطح پر قانون کا سامنا کرنے اور عدالتوں کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ کیا گارنٹی ہے کہ میرے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوگا؟ قانون اور اداروں کا احترام کرتا ہوں لیکن قانون پرعمل کون کرائیگا؟ معزز ججز کے حالیہ فیصلے چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nHv7Rpc
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box