تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 19 August 2023

کنزا ہاشمی انسٹاگرام پر چھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کنزا ہاشمی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

کنزا ہاشمی نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے کنزا ہاشمی کو ’حسینہ‘ قرار دیا تو دوسرے صارف نے لکھا کہ آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ کنزا ہاشمی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل کنزا ہاشمی نے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ’باربی‘ بن گئی تھیں۔

یاد رہے کہ کنزا ہاشمی نے 2014 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا جبکہ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں ’حیا‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ فیصل قریشی، شہروز سبزواری، صائمہ نور ودیگر شامل تھے۔

کنزا ہاشمی ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KIQrbzZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو