بھارت میں پیش آنے والے چوری کے واقعے نے انٹرنیٹ صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا جس میں محض بلی کا راستہ کاٹنے پر تین چور جیل پہنچ گئے۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں پولیس نے تین چوروں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے اس وقت رک گئے جب انہوں نے دیکھا کہ ایک بلی ان کے سامنے سے گزررہی تھی۔
برصغیر میں ایک عام عقیدہ ہے کہ اگر کوئی بلی آپ کے راستے سے گزر جائے تو اسے نامناسب یا غیرمحفوظ سمجھا جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی کالی بلی آپ کے راستے سے گزر جائے تو آپ کو اس راستے پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ آپ کو ایسا کرنے سے پہلے کسی اور کو گزرنے دینا چاہیے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان چوری کی وارداتیں کرنے جھانسی پہنچے تھے۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔
دوران تفتیش ایک ملزم نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے تو ایک بلی نے ان کا راستہ عبور کیا تو اس لیے وہ رک گئے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے روکا تھا کہ کوئی غیر متوقع واقعہ نہ ہو اور نہ ہی پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے کا امکان ہو۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FHGk4ID
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box