ورلڈ بینک سروے میں اسکولز سے باہر بچوں کی تعداد میں پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک قرار دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ورلڈ بینک کی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 6 سے 16 برس تک کے 2 کروڑ بچے اسکولز سے باہر ہیں۔
سروے کے مطابق دنیا بھر میں 24 کروڑ 40 لاکھ تک بچے اسکولز نہیں جاتے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں تاحال 70 لاکھ تک بچے اسکولز جانے سے قاصر ہیں۔
ورلڈ بینک کے سروے کے مطابق 2003 سے پاکستان میں 1.5 ارب ڈالر تعلیمی نظام پر خرچ کیے جاچک ہیں جس کے بعد پنجاب میں اسکول جانے والے بچوں کی تعداد دگنی ہوگئی۔
سال 2020 تک پنجاب میں اسکول جانے والے بچوں کی تعداد دو کروڑ 60 لاکھ تھی۔
ورلڈ بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اسکول سے باہر بچوں کی انرولمنٹ کے لیے تعلیمی نظام میں اصلاحات ضروری ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/he597HP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box