تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 5 August 2023

’ہارٹ آف اسٹون‘ کی شوٹنگ میں عالیہ بھٹ کو کیا چیز عجیب لگی؟

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آئی مشکل کے بارے میں بتا دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ ہالی وڈ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ وہ نیٹ فلکس پر 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈوٹ اور اداکار جیمی ڈرونن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

حالیہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران کیا مشکل درپیش رہی؟ تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں فلم بنانے کا طریقہ کار تقریباً ایک جیسا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران انگریزی میں ڈائیلاگز کی ادائیگی بہت عجیب محسوس ہوئی، چونکہ میرا تعلق ہندی زبان سے ہے اس لیے کچھ اجنبی سے لگا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ میں انگریزی میں بات چیت کرتی رہتی ہوں لیکن اداکاری کیلیے انگریزی زبان بولنا تھوڑا مشکل تھا۔

عالیہ بھٹ نے ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی عکس بندی اُس وقت کی جب وہ حاملہ تھیں۔ اداکارہ نے فلم میں ویمپ یعنی ولن کا کردار ادا کیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3PSMWKy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو