کیون گریووکس کی ہدایت کاری میں بنانے والی ہالی وڈ ملٹی اسٹار ایکشن فلم ’کنگ آف کلرز‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
کون ہوگا شکار اور کون بنے گا شکاری؟ دنیا کے خطرناک قاتلوں میں جنگ چھڑ گئی۔ شہرت کی خاطر جان داؤ پر لگانے والے موت کے ہرکارے 31 اگست کو دھوم مچانے آ رہے ہیں۔
ایکشن تھرلر فلم ایک ناول پر مبنی ہے جسے ہدایتکار کیون گریووکس نے ہی لکھا ہے۔ سابق قاتل مارکس گاران کی پیروی کی جاتی ہے جب وہ ایک المناک واقعے کا پردہ فاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
جب مارکس گاران کو دنیا کے سب سے بڑے قاتل کو ختم کرنے کیلیے 10 ملین ڈالرز کی پیشکش کی جاتی ہے تو وہ کلائنٹ سے ملنے کیلیے ٹوکیو کا سفر کرتا ہے، لیکن اسے پتا چلتا ہے کہ اس کام کیلیے ایک اور پیشہ وار قاتل کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
اب مارکس اور دوسروں کو اس خطرناک قاتل کا سامنا کرنا ہوگا یا پھر مر جانا ہوگا۔ فلم کی کاسٹ میں اسٹیفن ڈورف اور میری ایوگروپولوس بھی شامل ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lBL2Kfd
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box