اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کو عہدے سےفوری ہٹانے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ندیم اسلم چودہری غیرجانبداری کے ساتھ کام نہیں کر سکے جس کی وجہ سے اُن کا عہدے پر رہنا ممکن نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو احکامات جاری کر دیے۔ مذکورہ احکامات سیکرٹری عمر حمید نے جاری کیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق موجودہ حالات میں آزادانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کی ضرورت ہے، اس اہم ذمہ داری سے عہدہ برا ہونے کیلئے پیشہ ور اور غیر جانبدار افسر کی ضرورت ہے، موجودہ چیف سیکرٹری کے پی کے الیکشن کمیشن کو درکارمعاونت فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف سیکرٹری کے پی کے ندیم اسلام چودہری کو تبدیل کر کے مناسب اور تجربہ کار افسر کی تعیناتی کی جائے۔
The post الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو فوری ہٹانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2530574/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box