تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 7 August 2023

’چیئرمین پی ٹی آئی جو بھگت رہے ہیں وہ مکافات عمل ہے‘

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی کہتےتھے نوازشریف کوعام جیل میں رکھوں گا چیئرمین پی ٹی آئی جو بھگت رہے ہیں وہ مکافات عمل ہے یہ اپنے اعمال کی پکڑ میں ہیں جو دوسروں کیساتھ کرتے رہے ہیں آج ان کیساتھ بھی ہو رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے متعلق دھوکا دہی کی ہے جس شخص کو تحفہ بیچا گیا وہ کہتا ہے مجھے تو فروخت ہی نہیں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی نےجو رسیدیں جمع کرائیں وہ بھی بوگس نکلیں قانون سب کیلئےایک ہی ہو گا سب پریکساں لاگو ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس سے بڑا کیس 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ہے چیئرمین پی ٹی آئی اسکینڈل میں پاکستان کے 60 ارب روپے کھا گئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نےقومی سلامتی کونقصان پہنچایا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کےتحت الیکشن نہ کراتےتوسی سی آئی فیصلےکی نفی ہوتی، سی سی آئی کا فیصلہ نہیں مانتےتو ہم آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے چاروں صوبوں اوروفاق نےمشترکہ طور پر مردم شماری کو قبول کیا ہے الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن نےکرنا ہے ہم نے سی سی آئی کے فیصلے کے مطابق مردم شماری کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iuFnoCP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو