راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے عدالتی حکم پر جج ہمایوں دلاور کی متنازع فیس بک پوسٹ پر تحقیقات شروع کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو صبح طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سیشن کورٹ کے جج دلاور ہمایوں کی متنازع فیس بک پوسٹس کے معاملے پر تحقیقات شروع کردیں۔
اس ضمن میں ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدرپنجوتھا کو 8 اگست طلب کرتے ہوئے انہیں صبح 10 بجے جی 13 کے دفتر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کی متنازع فیس بک پوسٹس کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیاتھا، جس پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی۔
The post جج ہمایوں دلاور متنازع فیس بک پوسٹ، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2520903/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box