تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 14 August 2023

دنیا کی سب سے بڑی ملی نغموں کی لائبریری

اپنے وطن سے محبت کو دنیا کا ہر شخص کرتا ہے لیکن شاید پاکستان ہی ایسا ملک ہے جہاں اپنی پاک سرزمین کی محبت میں شعرائے کرام نے سب سے زیادہ ملی نغمے لکھے اور بے حد مقبول بھی ہوئے۔

پاکستان میں ملی نغموں کی لازوال اور شاندار تاریخ رقم ہے اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں محقق اور آرکائیوسٹ ابصار احمد نے ناظرین کو پاکستانی ملی نغموں کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔

ابصار احمد کے پاس ساڑھے چار ہزار ملی نغموں کا ریکارڈ موجود ہے اس کے علاوہ ان کی تصنیف اور پاکستانی ملی نغموں کی تاریخ ہر تان پاکستان کے نام سے شائع ہوئی ہے جس میں 1911سے لے کر سال2023تک کے تمام ملی نغمے اس میں موجود ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے اپنے ملی نغموں کا ریکارڈ مرتب کیا، انہوں نے بتایا کہ 8 سال کی عمر سے ملی نغموں کا ریکارڈ رکھنا شروع کیا، میرے پاس اب تک ساڑھے چار ہزار نغمے ہیں ہوسکتا ہے کہ چار پانچ سو اور بھی ہو ں جو میری نظر سے نہیں گزرے۔

ابصار احمد نے بتایا کہ سب سے پہلا ملی نغمہ علامہ اقبالؒ کی وہ نظم ہے جو 1911 میں لکھی گئی جس کا نام ترانہ ملی ہے، کہ چین و عرب ہمارا ہندوستاں ہمارا، مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zaABvPE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو