کراچی: سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ لاک ختم جبکہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوگیا۔
نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے بھی رابطہ کیا۔ مراد علی شاہ، اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت ہوئی۔
گورنر ہاؤس میں جسٹس (ر) مقبول باقر باضابطہ طور پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھائیں گے اور بعدازاں چیف سیکریٹری ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔
The post نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2523914/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box