شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ شرٹ اور جینز میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
نوال سعید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ Trusting the fall۔
نوال سعید نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ ’بہت پیاری تصاویر ہیں۔‘ دوسرے مداح نے انہیں ’حسینہ‘ قرار دیا۔
نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی نوال نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PLGYiwp
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box