کراچی کے علاقے منگھوپیر میں باپ نے بیٹی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں باپ نے بیٹی کو قتل کرکے لاش گھر کے قریب ہی دفنا دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کیا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق 19 سالہ مقتولہ شوہر کے گھر سے لاپتا ہوئی تھی، شوہر نے اہلیہ کے لاپتا ہونے کی اطلاع اپنے سسر کو دی، مقتولہ کے والد نے بیٹی کو قائد آباد میں تلاش کیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم بیٹی کو گھر لایا اور کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر نے واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز درج کروایا تھا، عدالتی حکم پر قبر کشائی کرکے لاش کو برآمد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مردان میں سفاک باپ نے 14 سال کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم ظہور نے دو شادیاں کی تھیں، مقتولہ بچی کی ماں نے خلع لے کر دوسری شادی کی تھی۔
تفتیشی حکام کا بتانا تھا کہ بچی کے نانا نے کھانا اور دیگر اشیا گھر پر لاکر دیں جس پر ملزم مشتعل ہوا اور بچی کی جان لے لی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TAmuXUB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box