سوات پولیس نے سینیئر صحافی فیاض ظفر کی گرفتاری ظاہر کرکے انہیں جیل منتقل کردیا، صحافی کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق صحافی فیاض ظفر کو سیدو شریف سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فیاض ظفر سوشل میڈیا پر مسلسل سرگرم تھے اور اپنی پوسٹوں سے عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے تھے۔
گرفتاری کی خبر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ ساتھی صحافی گرفتاری کو آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دے رہے ہیں، انہوں نے فوری طور پر فیاض ظفر کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سوات آفس سے جاری تحریری حکم نامے کے مطابق صحافی فیاض ظفر آزادی اظہار رائے کو غلط اور ذاتی شہرت کے لیے استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلا رہا تھا۔
دوسری جانب صحافی فیاض ظفر کا مؤقف ہے کہ ڈی پی او سوات اور ڈپٹی کمشنر نے مجھے میرے دفتر سے گرفتار کروایا اور ڈی سی آفس میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jU3XnbV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box