کراچی: کراچی کے ایک چڑیا گھر میں بندرگھس آیا اور ایک درخت سے دوسرے درخت تک چھلانگیں مارتے ہوئے دیکھا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بندر نامعلوم مقام سے چڑیا گھر میں داخل ہوا ہے، ذرائع کے مطابق بندر چڑیا گھر کا نہیں ہے۔ درختوں پر کودتے بندر کے مناظر چڑیا گھر میں موجودشہری بالخصوص خواتین اور بچوں کیلئے حیران کُن تھے۔
دوسری جانب چڑیا گھر کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے پوچھا گیا کہ ان کے پنجرے سے ایک بندر بھاگ گیا ہے جس پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنے تمام بندروں کے پنجروں کا معائنہ کیا اور بتایا کہ چڑیا گھر کے تمام بندر اپنے اپنے پنجروں میں موجود ہیں۔
علاوہ ازیں انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ ریسکیو ٹیم کے عملے کو بلا کر بندر کو ریسکیو کیا جائے گا۔
The post کراچی کے چڑیا گھر میں بندر آگیا، اچھل کود پر انتظامیہ پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2531098/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box