تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 9 August 2023

وزیراعظم نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھجوا دی

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کچھ دیر قبل قومی اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق دستخط کر کے سمری صدر مملک عارف علوی کو بھجوائی ہے۔

صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔ اسمبلی ٹوٹتے ہی وفاقی کابینہ ازخود تحلیل ہو جائے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا تھا کہ وہ آج شب تک قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری صدر مملکت کو بھجوائیں گے۔

صدر دستخط نہ کریں تو بھی اسمبلی 48 گھنٹے میں تحلیل ہو جائےگی۔ آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانا ہوں گے۔ شہباز شریف نگراں وزیراعظم کی تعیناتی تک عہدے پر رہیں گے۔

نگراں وزیراعظم کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان 3 دن تک مشاورت ہوسکتی ہے۔ نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کیلئے مجموعی طور پر 8دن کی مدت ہوتی ہے۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہیں ہوتا تو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائےگی۔ نگراں وزیراعظم کےنام پر پارلیمانی کمیٹی میں بھی اتفاق نہ ہونےپرمعاملہ الیکشن کمیشن جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MUQVhqP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو