کراچی کے شہری بدترین گیس بحران کے لیے تیار ہو جائیں۔ شہر میں 12سے27 اگست گیس کی سپلائی میں کمی ہو گی۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس سپلائی میں 107ایم ایم سی ایف ڈی کمی ہوگی جس سے گھریلو، کمرشل، انڈسٹری، کیپٹو پاور شدید متاثر ہوں گے۔
اس حوالے سے ایس ایس جی سی نے ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے۔ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کے باعث گیس فیلڈ کی سالانہ بندش ہو گی۔
اوجی ڈی سی ایل نےکنڑپاساکھی گیس فیلڈ کیلئے مینٹیننس پلان جاری کر دیا ہے۔ گیس فیلڈکی 16دنوں کے لیے 3 مراحل میں مینٹیننس کی جائےگی۔
ترجمان کے مطابق 8 دن کیلئے گیس کامکمل شٹ ڈاؤن بھی ہوگا۔ 4 دنوں کے2 جزوی گیس شٹ ڈاؤن ہوں گے۔ مکمل شٹ ڈاؤن میں107ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہو گا۔ دونوں جزوی شٹ ڈاؤنز میں 50ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہو گا۔
گیس ذخائر میں مسلسل کمی سےطلب اور رسد کا فرق پہلے ہی متاثر ہے۔ مینٹیننس سے لائنوں کےآخری حدود پر واقع صارفین کو دباؤ کا سامنا ہو گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OuY1PB5
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box