تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 2 August 2023

زویا اختر کا فلم ’جی لے ذرا‘ سے متعلق افواہوں پر ردعمل آگیا

ممبئی: فلمساز زویا اختر نے فلم ’جی لے ذرا‘ سے متعلق گردش کرتی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے پروجیکٹ میں تاخیر کی وجہ بتا دی۔

فلم ’میڈ اِن ہیون 2‘ کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں زویا اختر نے پروجیکٹ کے منسوخ ہونے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

زویا اختر نے کہا کہ ہم صرف اداکاراؤں کے فارغ ہونے کا انتظار کر رہے ہیں جو اپنے کچھ پروجیکٹ میں مصروف ہیں، جیسے ہی وہ فری ہوتی ہیں ہم تاریخ کا اعلان کریں گے۔

’جی لے ذرا‘ میں بالی وڈ کی نامور اداکارائیں عالیہ بھٹ، پرینکا چوپڑا اور کترینہ کیف شامل ہیں۔ حال میں خبریں سامنے آئیں کہ پرینکا چوپڑا نے ’سیٹاڈل سیزن 2‘ کی عکس بندی کی وجہ سے پروجیکٹ کو خیرباد کہا۔

بعدازاں یہ بھی خبریں پڑھنے کو ملیں کہ ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف نے بھی کچھ مصروفیات کی وجہ سے کچھ کو پروجیکٹ سے الگ کر دیا ہے۔

یہ خبریں اداکاراؤں کے چاہنے والوں کیلیے انتہائی مایوس کُن تھیں تاہم اب زویا اختر نے اس کی بھی حقیقت بیان کر دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو جب زویا اختر سے پرینکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے پروجیکٹ سے الگ ہونے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

فلمساز نے کہا کہ دونوں باصلاحیت اداکارائیں پروجیکٹ کا حصہ ہیں اور اس کیلیے پُرعزم ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YA9umO2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو