ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور خاتون اوّل صوفی گریگوائر نے شادی کے 18 سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اہلیہ سے علیحدگی کے بارے میں بتایا جس پر ہر کوئی حیران رہ گیا۔
پوسٹ میں جسٹن ٹروڈو نے لکھا کہ میں یہ حقیقت بیان کر رہا ہوں کہ بہت معنیٰ خیز اور مشکل گفتگو کے بعد صوفی گریگوائر اور میں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’لیکن ہمیشہ کی طرح ہم گہری محبت اور احترام کے ساتھ ایک خاندان کی طرح رہیں گے۔ جس طرح ہم نے ہر چیز کیلیے ایک ساتھ بنیاد ڈالی آگے بھی کرتے رہیں گے۔‘
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ بچوں کی بھلائی کیلیے ہم درخواست کرتے ہیں کہ ہماری رازداری کا احترام کیا جائے۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عوام چاہتے ہیں کہ وہ جوڑے کو تینوں بچوں کے ساتھ دیکھتے رہیں کیونکہ وہ ایک فیملی ہیں اور بچوں کی زندگیوں کا سوال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فیملی کی رازداری کا خیال رکھا جائے۔
جسٹن ٹروڈو اور صوفی گریگوائر بچن کے دوست ہیں۔ دونوں طویل عرصے بعد 2003 میں ایک تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے ساتھ جڑے تھے اور پھر 2005 میں انہوں نے شادی کی۔
جوڑے کے تین بچے ہیں جن میں سے ایک کی عمر 15، دوسرے 14 اور تیسرے کی 9 سال ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zNJUk1T
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box