کوئٹہ: ہزار گنجی میں پولیس موبائل پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیس پر دستی بم حملہ ہوا جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ اہلکار کو دوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق جمعے کی رات گئے شالکوٹ تھانے کی حدود میں واقعہ ہزار گنجی میں نامعلوم ملزمان گشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
دستی بم گاڑی کے اندر گر کر پھٹا اور دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سِول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
The post کوئٹہ پولیس پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2532084/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box