مردان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مردان کے علاقے کچہ سڑک صوبیدار مرحلے میں فائرنگ سے پانچ افراد کو قتل کردیا گیا، پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقتولین میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ میں ملوث شخص بھی واقعے میں ہلا ہوا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 مردان کی ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 عملہ نے جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں وقار اس کی بیوی، 4 سالہ بیٹا اذان اور ماں شامل ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hFuBtWX
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box