بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع کلکتہ میں بسترِ مرگ پر پڑی 79 سالہ خاتون اپنی ہی ملازمہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے بعد ہلاک ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی شناخت کالا مشرا کے نام سے ہوئی ہے جو گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھیں اور انہوں نے اپنی دیکھ بھال کیلیے ملازمہ کو رکھا تھا۔
ایک رات کالا مشرا نے کسی چیز کیلیے ملازمہ کو جگایا تو وہ نیند خراب کرنے پر طیش میں آگئی اور خاتون کو تھپڑ جڑنا شروع کر دیے۔
پولیس کو گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے 79 سالہ خاتون پر ملازمہ کے تشدد کے شواہد ملے۔ پولیس نے مقتولہ کے رشتے داروں کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملازمہ کو گرفتار کر لیا جس نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اکثر اپنی مالکن پر تشدد کرتی تھی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازمہ تشدد کرنے کے بعد کالا مشرا کے منہ پر چادر ڈال کر سو گئی اور صبح دیکھا تو ان کی موت ہو چکی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8kNY0IH
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box