تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 24 September 2023

وارنر کے سیدھے ہاتھ سے بیٹنگ کرنے پر پیٹ کمنز ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ

آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر کی سیدھے ہاتھ سے بیٹنگ کرنے پر پیٹ کمنز اور ڈریسنگ روم میں بیٹھے ساتھی کھلاڑی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اندور میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ کینگرو بیٹر ڈیوڈ وارنر نے روی چندرن ایشون کے خلاف بیٹنگ کے دوران الگ ہی تجربہ کیا اور سیدھے ہاتھ سے بیٹنگ کرتے دکھائی دیے۔

آف اسپنر کی ہر گیند مسلسل ٹرن ہورہی تھی اور وارنر اسے کھیل نہیں پارہے تھے، گیند زیادہ ٹرن ہونے کے باعث ان کے بیٹ سے دور جارہی تھی، بیٹر نے اس کا حل یہ نکالا کہ دائیں ہاتھ کا بیٹر بننے کا فیصلہ کیا جس پر پیٹ کمنز اور پویلین میں بیٹھے دیگر کھلاڑی بھی ہنسنے لگے۔

بھارت کی جانب سے دیے جانے والے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر آسٹریلیا کو 11 رنز فی اوور سے زیادہ کی ضرورت تھی اور رنز نہ بننے پر آسٹریلوی بیٹر دباؤ کا شکار تھے۔

ہدف کے تعاقب کے دوران 13ویں اوور میں، وارنر نے مضحکہ خیز انداز بنایا اور سیدھے ہاتھ کے بیٹر بن گئے۔ اس کے بعد انھوں نے ایشون کی پہلی گیند پر سوئپ شاٹ لگا کر چوکا بھی لگایا۔

تاہم آف اسپنر نے اپنے اگلے اوور میں آسٹریلوی اوپنر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گیند کے پیڈ کو چھونے سے پہلے بلے کا اندرونی کنارہ لگا تھا لیکن وارنر ڈی آر ایس لیے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز کا بڑا مجموعہ تشکیل دیا تھا۔ تاہم دوسری اننگز میں بارش کی وجہ سے میچ کو 33 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

ڈی ایل ایس کے طریقہ کار کے مطابق آسٹریلیا کو 317 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف دیا جس کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xLSBg8C
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو