پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے نئی تصاویر شیئرکیں جس میں انہیں فیملی کے ساتھ پیرس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سارہ خان نے تصاویر کے ساتھ دل کی ایموجی بنائی اور بتایا کہ وہ ایفل ٹاور کے پاس موجود ہیں۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ خان، شوہر فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل سارہ نے ناروے سے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
یاد رہے کہ گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/v9Zgshu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box