تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 24 September 2023

’سکھ برادری خود کو خالصتانیوں سے الگ کرے‘

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے سکھ برادری کو مشورہ دے دیا۔

کینیڈا میں خالصتان حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سے کینیڈا اور بھارت میں تعلقات کشیدہ ہیں اور ایسے میں کنگنا رناوت کا اہم بیان بھی سامنے آگیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ سکھ برادری کو چاہیے کہ وہ خود کو خالصتانیوں سے الگ کر دیں اور زیادہ سے زیادہ اکھنڈ بھارت کی حمایت میں سامنے آئیں۔

کنگنا رناوت نے لکھا کہ خالصتانی دہشتگردوں کے خلاف بات کرنے پر سکھوں نے پنجاب میں میرا بائیکاٹ اور میری فلموں کے خلاف احتجاج کیا جو ان کا اچھا فیصلہ نہیں تھا۔

’خالصتانی خود کو دہشتگرد کے طور پر دکھاتے ہیں اور اس سے پوری سکھ برادری کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔ ماضی میں بھی خالصتانیوں نے سکھوں کو شدید نقصان پہنچایا۔‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n1xJZh9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو