کراچی کے علاقے کھارادر میں شہری کے فائرنگ سے زخمی ہونے میں بیوی ملوث نکلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں بیوی نے شوہر کو قتل کروانے کا منصوبہ بنایا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کروائی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون نے اپنے دوست نصیب اللہ، رحمان زادہ کے ساتھ مل کر واردات انجام دی۔
گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ شوہر گھر والوں کے ساتھ مل کر مجھ پر تشدد کرتا تھا، شوہر سے چھٹکارا پانے کے لیے اپنے دوست کے ساتھ مل کر منصوبہ بنایا۔
ملزمہ نے بتایا کہ شوہر کو اسپتال میں چیک اپ کے بہانے رکشے میں لے کر گئی، موقع دیکھ کر میرے ساتھیوں نے شوہر پر فائرنگ کی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مرکزی ملزم نصیب اللہ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DQuJZGi
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box