شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف کی والدہ نے ان کی بری عادت بتائی ہے جسے جان کر مداح حیران رہ گئے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ عینا آصف نے والدہ کے ساتھ شرکت کی، شو میں ’مائی ری‘ کی اداکارہ حبا علی ودیگر بھی موجود تھے۔
ندا یاسر نے اسکرین پر ایک تصویر دکھائی جس میں لڑکی بال کھا رہی ہوتی ہے جسے دیکھ کر شو میں شریک اداکار نے اندازہ لگایا کہ عینا آصف بال کھاتی تھیں۔
عینا آصف کی والدہ نے فوراً کہا کہ ’بال کھاتی تھی نہیں کھاتی ہے۔‘ یہ سن کر عینا کہنے لگیں کہ ’بال نہیں کھاتی، مما جھوٹ نہیں بولیں۔‘
مائی ری میں راحیلہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ حبا علی نے بتایا کہ ’جب عینا آصف کا شوٹ نہیں ہورہا ہوتا تو وہ بال ہونٹوں پر رکھ کر بیٹھ جاتی ہیں۔‘
عینا آصف نے کہا کہ ماریہ واسطی ’مائی ری‘ میں میری بڑی امی بنی ہیں وہ میری اس عادت کا مذاق اڑاتی تھیں اور ڈائریکٹر میثم نقوی بھی کہتے تھے کہ جب عینا کو کرنے کے لیے کچھ نہ ملے تو وہ اپنے بالوں کے ساتھ کھیلنا شروع کردیتی ہے۔
حبا علی نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ عینا بال اس طرح کرکے کچھ سوچ رہی ہوتی ہیں۔
والدہ نے بتایا کہ جب عینا چھوٹی تھی تو میں اس کی پونی بناتی تھی لیکن جب میں کمرے سے باہر جاتی تھی تو یہ پونی کھول لیتی تھیں کیونکہ انہیں کھیلنے کے لیے بال چاہیے ہوتے تھے۔‘
واضح رہے کہ عینا آصف اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ’عینی‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں ثمر عباس، ماریہ واسطی، نعمان اعجاز، حبا علی، رمہا احمد، مایا خان، ساجدہ سید، پارس منصور، آمنہ ملک، عثمان مظہر، بسمہ بابر ودیگر شامل ہیں۔
مائی ری کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ثنا فہد نے لکھی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/E1nJKzW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box