روس نے تمام ممالک کو پیٹرول اور ڈیزل کی برآمدات پر عارضی طور پر پابندی لگا دی، یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں تیل کی قلت کے سبب پابندی لگائی گئی ہے۔اس لئے غیر معینہ مدت کے لئے پابندی لگا رہے ہیں۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کو دیکھ کر مزید اقدامات کریں گے، پابندی کا اطلاق روس کی زیرِ قیادت یوریشن اکنامک یونین ممبران پر نہیں ہوگا، یونین ممبران میں بیلاروس، قازقستان، آرمینیا اور کرغستان شامل ہیں۔
اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے روس کے سرکاری دورے کے دوران ’خطرناک ہتھیار‘ بطور تحفہ حاصل کر لیے۔
شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے 6 روزہ دورے کے آخری دن روسی وزیر دفاع سے ملاقات کی اور جدید ترین ہتھیاروں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر روسی صوبے پریموریا کے گورنر نے شمالی کوریا کے سربراہ کا استقبال کیا۔ انہوں نے کِم جونگ اُن کو پانچ دھماکا خیز ڈرونز اور ایک جاسوسی کرنے والا جدید ڈرون تحفے میں دیا۔
علاوہ ازیں سرکاری مہمان کو جدید بلٹ پروف جیکٹ کا سیٹ اور ایک خصوصی لباس بھی دیا گیا جس کی شناخت تھرمل کیمروں سے بھی ممکن نہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rAsI3Qp
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box