تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 30 September 2023

ایمان خان کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمان خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمان خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سرخ شرٹ اور بلیو جینز زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایمان خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آدھا حصہ میرے دل کا ہویا تیرے خلاف کیوں؟‘


اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایمان خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تین لاکھ پچاس ہزار سے زائد ہے، اداکارہ گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ اور ’بیٹیاں‘ میں مختصر کردار نبھایا تھا۔

ایمان خان ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ میں ’نیہا‘ کا کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سجل علی، بلال عباس خان، شہریار منور، قدسیہ علی، عدنان صمد خان، میرا سیٹھی، علی سفینا، بابر علی، ونیزا احمد، مصدق ملک، اسرا غزل اور محمد احمد شامل تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/djTMgrV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو