جاپانی حکومت کی جانب سے دس سالہ سرکاری بانڈ پر منافع کی شرح کو بڑھادیا گیا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے جاپانی بانڈز فروخت کرنے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شرح منافع میں اضافے کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپان کے 10 سالہ سرکاری بانڈ پر سود کی شرح کو بڑھادیا گیا ہے جس کے بعد یہ ایک دہائی میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ دنوں جمعہ کو ایک مرحلے جاپانی بینچ مارک بانڈ پر شرح سود پر 0.77 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم دس سالہ امریکی سرکاری بانڈز پر منافع تقریباً 16 سالوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سرمایہ کاروں نے جاپانی بانڈز فروخت کیے۔
سرمایہ کار اگلے مالی سال کے بجٹ بل پر امریکی کانگریس میں تعطل کے حوالے سے بھی فکر مند ہیں کیونکہ اس ڈیڈلاک کے نتیجے میں حکومت جزوی طور پر مفلوج ہو سکتی ہے۔
سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکا میں سود کی بلند شرح زیادہ عرصے تک برقرار رہے گی۔ سرکاری بانڈ پر منافع بڑھنے کی صورت میں انکی قیمتیں گرتی ہیں۔
مارکیٹ کے ذرائع اس قیاس آرائی کا بھی حوالہ دیتے ہیں کہ بینک آف جاپان نرمی کی اپنی پالیسی کو مستقبل میں سخت بھی کرسکتا ہے۔ ان وجوہات کے سبب سرمایہ کار جاپانی بانڈز فروخت کرنے پر مائل ہوئے اور نتیجے میں بانڈز کی قیمتیں کم ہو گئیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iug5DEU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box