امریکی ریاست پنسلوانیا کی چیسٹر کاؤنٹی سے فرار ہونے والے قاتل بیٹے کو پکڑوانے کے لیے ماں میدان میں آگئی، پولیس کی مدد کرنے کے لیے پیغام ریکارڈ کروادیا۔
حکام نے بتایا ہے کہ قاتل کی ماں نے اس کیس کے سلسلے میں پولیس کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ بیٹے کی گرفتاری کے لیے تعاون کررہی ہیں تاکہ خطرناک مفرور مجرم کو پکڑا جاسکے۔
اسی ہفتے ڈانیلو کاوال کینٹی نام قاتل کو چار بار دیکھے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جب کہ ایک ریاسی اہلکار نے بھی اسے دیکھا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ وہ پوکوپسون ٹاؤن شپ کے رہائشی علاقے میں روپوش ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تفتیش کاروں نے ڈانیلو کی ماں سے ایک پیغام ریکارڈ کروایا ہے، جس میں قاتل کی ماں نے اسے پولیس کے آگے سرنڈر کرنے کا کہا ہے، انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈانیلو کی ماں کا تعلق برازیل سے ہی اور ان کی مادری زبان پرتگالی میں ہی پیغام ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مذکورہ پیغام کا اعلان پولیس ہیلی کاپٹر اور گاڑیوں کے ذریعے سے ان علاقوں میں کیا جارہا ہے جہاں قاتل کے چھپے ہونے کا شبہ ہے۔
ڈانیلو کاوال کینٹی جس جیل سے فرار ہوا تھا وہ بھی پوکوپسون ٹاؤن شپ کے قریب ہی واقع ہے، پولیس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 34 سالہ مفرور مجرم ڈانیلو کو اتوار کی دوپہر کو ایک اہلکار نے دیکھا تھا جس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق قاتل ہر حال میں گرفتاری سے بچنا چاہتا ہے اور اس کے لیے اپنا پورا زور لگارہا ہے، ہم نے اس کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور اپنی کوششوں میں تیزی لارہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6vIW3r7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box