بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی کی نئی فلم سکھی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، جس میں وہ ایک عام مشرقی گھریلو خاتون سے لے کر بے پرواہ عورت کے روپ میں نظر آئیں گی۔
فلم سکھی میں شلپا ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جو گھریلو خاتون ہے لیکن جب ان کا رابطہ اپنی پرانی اسکول فرینڈز سے ہوتا ہے تو وہ ری یونین کرکے 17 سالہ پرانا ورژن واپس لے کر آتی ہیں۔
فلم 22 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
سکھی کی ہدایت کاری کے فرائض سونل جوشی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رادھیکا آنند، پلومی دتہ، روپیندرا اندرجیت نے لکھی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں شلپا شیٹی کے علاوہ امیت سادھ، چیتینا چوہدری ودیگر شامل ہیں۔
سکھی کی کہانی 38 سالہ پنجابی گھریلو خاتون سکھ پریت ’سکھی‘ کالرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی روزمرہ زندگی سے تنگ آکر اسکول کے ری یونین میں شرکت کے لیے دہلی جاتی ہے۔
سکھی نے اپنے آپ کو 17 سالہ پرانے ورژن کو دوبارہ زندہ کیا جبکہ صرف سات دنوں کے عرصے میں بہت سارے تجربات سے گزرتے ہوئے اپنی زندگی تبدیل کرتی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2G6tAl5
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box