تامل فلموں کے مشہور اداکار پربھاس کی ایکشن فلم ’سالار‘ رواں سال بھی سنیما گھروں کی زینت نہیں بنے گی تاہم ریلیز میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2023 میں فلم بینوں کو جن فلموں کا انتظار ہے اس میں ایک پربھاس کی سالار بھی ہے جسے 28 ستمبر کو ریلیز ہونا تھا لیکن اب فلم کو آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔
کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سالار کے وی ایف ایکس کے کام میں تاخیر ایک اہم وجہ ہے۔
فلموں کے تجزیہ کار منو بالا وجے بالن نے ایکس میں لکھا کہ ’فلم کا عملہ فلم بینوں کے معیارات پر پورا اترنے کے لیے انتھک محنت کررہا ہے جو ایک غیرمعمولی سنیما کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘
سالار میں پربھاس ’کے جی ایف چیپٹر ون اور ٹو بنانے والے مشہور ہدایت کار پرشانت نیل کے ساتھ کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے مداح اسے تھیٹرز میں دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
As per trade, Pan India Star #Prabhas' #Salaar is not looking at a release date this year.#SalaarCeaseFire is aiming at 2024 release.
The team is working tirelessly to meet the highest standards. They are making the final touches on the film and committed to delivering an… pic.twitter.com/UhxkiX45Tx
— Manobala Vijayabalan (@ManobalaV) September 21, 2023
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فلم ’سالار‘ کی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ کے حقوق ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پربھاس کی فلم آدی پرش کو بھارت میں ڈائیلاگز اور خوفناک ویژیول افیکٹس کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس کے علاوہ اداکار پربھاس کو ’راگھوا‘ اور سیف علی خان کو’لنکیش‘ کے کردار میں ناقص کارکردگی دکھانے پر بھی تنقید کا سامنا تھا۔
ناظرین نے صرف کریتی سینن جنہوں نے رامائن کی کہانی پر مبنی افسانوی فلم میں ’جانکی‘ کا کردار ادا کیا تھا ان کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LTEQmZe
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box