راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو خالی کرانے کے لیے آج آپریشن کیا جائے گا۔
محکمہ اوقات کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے راجہ بازار میں واقع شیخ شید کی لال حویلی اور دم دما مندر کو واگزار کرنے کے لیے ایف آئی اے کو مراسلہ لکھ دیا جس میں اُن سے معاونت طلب کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق جمعرات کی صبح 6 بجے بوہڑ بازار اور راجہ بازار میں قبضہ کی گئی اراضی کو واگزار کرانے کے لیے آپریشن کیا جائے گا، جس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی حصہ لے گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لال حویلی میں ضم ڈی 158 پراپرٹی کا قبضہ حاصل کیا جائے گا جبکہ راجہ بازار میں 54 مرلہ پر محیط دم دما مندر کا قبضہ بھی لیا جائے گا۔
The post لال حویلی کو خالی کرانے کیلیے گرینڈ آپریشن آج کیا جائے گا، ایف آئی اے سے مدد طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2540570/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box