آئی شو اسپیڈ نامی مشہور یوٹیوبر بھی بابر اعظم کی موجودہ فارم سے نالاں نظرآتے ہیں، قومی کپتان کے حوالے سے ان کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سابق ٹوئٹر اور موجودہ ’ایکس‘ پر شیئر کی جانے والی مختصر ویڈیو میں، آئی شو اسپیڈ کو ایک مقامی گراؤنڈ پر بیٹنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک شخص انھیں بولنگ کرواتا ہے تاہم گیند ان کے بلے سے نہیں لگتی اور پیچھے چلی جاتی ہے۔
پہلی کوشش میں اپنے بیٹ سے گیند کو ٹچ کرنے میں ناکام رہنے پر وہ مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میں بابر اعظم کی طرح کھیل رہا ہوں۔‘ تاہم اب ہفتے کو وہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان ہونے والا مقابلہ براہ راست دیکھیں گے۔
آئی شو اسپیڈ اپنے آپ کو ویرات کوہلی کا پرستاربھی کہتے ہیں، ان دنوں وہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بھارت اور پاکستان کا میچ دیکھنے کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔
Speed after missing the ball – " I'm playing like Babar Azam" pic.twitter.com/bM9TTYoc7Y
— Sohel. (@SohelVkf) October 12, 2023
مشہور یوٹیوبر ہندوستانی ٹیم کی ون ڈے ٹی شرٹ پہن کر وہاں کی سڑکوں اور گلیوں میں بھی گھوم رہے ہیں۔ انھوں نے ٹیم کی مکمل کٹ پہننے کے بجائے جرسی کے ساتھ دھوتی پہنی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بیٹر ہیں لیکن وہ ان دنوں اچھی فارم میں نہیں ہیں۔ معروف بیٹر عالمی کپ کے دنوں میچوں میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں شائقین ان سے پاک بھارت میچ میں بڑی اننگز کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/h9J6OeF
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box