کسی غیر معمولی علم یا صلاحیتوں کے حامل شخص سے ملاقات ہوجائے تو عام طور پر اسے ’آئن اسٹائن‘ کا لقب دیا جاتا ہے، ایسی ہی باصلاحیت ننھی بچی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
دنیا کے مشہور شائنسدان اور نوبل انعام یافتہ البرٹ آئن اسٹائن کی طرح اتنی چھوٹی سی عمر میں یہ بچی بھی کافی ذہانت کی حامل ہے اور اس ’آئن اسٹائن بے بی‘ کی جو ویڈیو آپ دیکھنے جارہے ہیں وہ آپ کو حیران کردے گی۔
انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹی سی بچی کس قدر مہارت اور کامیابی کے ساتھ ایک پزل (معمہ) کو حل کررہی ہے۔
ویڈیو میں ایک پزل (معمہ) موجود ہے جس میں مقرر کردہ سلاٹوں میں رنگین سرکلر بلاکس رکھنا ہوتے ہیں، ننھی بچی بغیر کسی پریشانی اور مشکل کے نہایت اطمینان سے تمام ایک جیسے رنگوں کو مختلف سلاٹوں رکھتی ہے۔
Einstein Babypic.twitter.com/uWUcSSTWBT
— Figen (@TheFigen_) October 9, 2023
اس ویڈیو کو سابقہ ٹوئٹر اور موجودہ ’ایکس‘ پر فیگن نامی صارف نے ’آئن اسٹائن بے بی‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے، جس پر لوگ دلچسپ کمنٹس کررہے ہیں۔
فضا نامی خاتون نے لکھا کہ ’یہ تو سب سے پیاری بچی ہے‘۔ ایک شخص نے لکھا کہ ’ہوشیار بچہ! ایک کمنٹ کرنے والے نے لکھا کہ ’بہت مزہ آیا۔‘
نور اے یوسفزئی نامی صارف نے لکھا کہ ’مسائل حل کرنے کی مہارت بچوں کو زیادہ تخلیقی بناتی ہیں۔‘ ایک صارف نے لکھا کہ ’دماغ کا کھیل، بہت مضبوط بچہ ہے۔‘ امیت سریواستونے لکھا کہ ’بہت پیارا، بہت اچھا۔‘
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Pm5WDjO
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box